ہیڈ فون استعمال کرنیوالوں کیلئے وارننگ

Last Updated On 09 June,2018 09:38 am

نئی دہلی: ( روزنامہ دنیا ) ماہرین نے ہیڈفون صاف کئے بغیر استعمال کرنے یا دوسروں کیساتھ شیئر کرنے کا ایسا خوفناک نقصان بتا دیا کہ سن کر آدمی ہیڈ فون کے استعمال سے ہی خائف ہو جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیڈفون ایسی چیز ہیں جوبہت آسانی سے خطرناک قسم کے بیکٹیریاکی آماجگاہ بن سکتے ہیں۔ اگر انہیں باقاعدگی سے صاف نہ کیا جائے اور دوسروں کیساتھ شیئر کیا جائے تو صارف کو (Swimmer s ear) نامی انتہائی تکلیف دہ انفیکشن لاحق ہونے کے امکانات کئی گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔