سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 مارکیٹ میں دھوم مچانے کو تیار

Last Updated On 28 June,2018 06:53 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں نیا اضافہ، سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 9 مارکیٹ میں دھوم مچانے کو تیار، جلد مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ نیویارک میں 9 اگست کو ایک ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ سام سنگ کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ ایونٹ کس لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاہم دعوت نامے کیساتھ موجود ڈیجیٹل ایس پین کی ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ گلیکسی نوٹ 9 کی تقریب رونمائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا یہ نیا فون اس کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈسپلے رکھنے والا فون ثابت ہوگا جو کہ 6.3 انچ کا ہوگا۔ اس طاقتور ترین سمارٹ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، ری ڈیزائن ورچوئل اسسٹنٹ، پہلی بار 512 جی بی ریم اسٹوریج، پہلے سے بہتر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور کافی کچھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا سام سنگ فون ہوگا جس میں 8 جی بی ریم دیے جانے کا امکان ہے۔