سعودی عرب: دوران رپورٹنگ عبایا ہٹنے پر خاتون رپورٹر کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 28 June,2018 05:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے سے عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز، خاتون رپورٹر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا، دوبئی کے ایک ٹی وی چینل سے منسلک رپورٹر شیری الرفائی نے الزامات کی تردید کر دی۔

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت تو مل گئی لیکن خواتین کے لباس پر سعودی عرب میں اب بھی سخت قواعد و ضوابط لاگو ہیں، دوبئی کے ایک ٹی وی چینل سے منسلک خاتون رپورٹر شیری الرفائی کا عبایا رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے سے ذرا کھسک گیا تو سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، شدید عوامی رد عمل پر سعودی حکام نے رپورٹر کے لباس کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب شیری الرفائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، ان کا لباس ہر لحاظ سے قوعد و ضوابط کے مطابق تھا، سعودی قانون کے تحت خواتین چہرے اور ہاتھوں کے سوا پورے جسم کو ڈھانپنےکی پابند ہیں۔