سابق بھارتی وزیر نے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مفروضہ قرار دیدیا

Last Updated On 27 June,2018 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھارت میں ہی پھوٹ گیا، فرضی سرجیکل اسٹرائیک کو بھارت کے سابق وزیر نے بھی مفروضہ اور کہانی قرار دے دیا۔ سچ بولنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔

بھارت کے فرضی سرجیکل اسٹرائیک کو بھارتی رہنماؤں نے بھی فرضی مان لیا۔ سابق وزیر نے اس کہانی من گھڑت مفروضہ قرار دے کر بھارتی فوج کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ ارن شعوری کہتے ہیں کہ یہ سرجیکل نہیں فرضیکل اسٹرائیک تھے، مودی حکومت نے ہمیشہ مسلمانوں اور ہندؤں کو تقسیم کیا۔

بھارت کے سابق وزیر نے بھانڈا پھوڑ جس کے بعد سرجیکل اسٹرائیل پر جگ ہنسائی کی وجہ بننے والی بھارتی فوج پر اب بھارتی شہری بھی ہنسنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر منوہر پاریکر مشتعل، شواہد نہ دینے کا اعلان


دوسری جانب سچ بولنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اپنے ہی سیاستدان پر لفظی سرجیکل اسٹرائیکس شروع کر دیے۔