فرانس کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ نے ماہر شیف کی جگہ لے لی

Last Updated On 27 June,2018 09:39 pm

لاہوفر: (دنیا نیوز) پیزے کی تیاری کے تمام مراحل روبوٹ خود ہی انجام دیتا ہے، بس بٹن دبایا اور پیزا حاضر۔

روبوٹس نے انسانوں کے لئے آسانیاں پیدا کر دیں، شیف کو تو پیزا بناتے سب نے ہی دیکھا ہو گا، مگر فرانس میں پیزا بنانے والا روبوٹ بھی آ گیا ہے۔ ماہر روبوٹ پیزے کی بیس کی تیاری سے لے کر، سلائسز کرنے تک کے تمام مراحل خود ہی انجام دیتا ہے۔ جس طرح کا پیزا کھانا ہو، روبوٹ کی سکرین پر لگے بٹن کو دبا ئیں اور گرما گرم ،لذیز،،پیزے کا لطف اٹھائیں۔