ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب کی ایک خاتون کا دلچسپ خواب پورا ہوگیا، خاتون ٹیکسی ڈرائیور بننا چاہتی تھیں، خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے نے ادھورے خواب کو تعبیر دے دی۔
سعودی شہری امل جو دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔ ان کا بچپن کا ادھورا سپنا ٹیکسی ڈرائیور بننا تھا جو اب سچ ہو گیا۔
امل کا کہنا ہے وہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بننا چاہتی ہیں، ہر کام میں چیلنج ہوتا ہے اور وہ ان سے نمٹنا جانتی ہیں۔
گزشتہ برس شاہ سلمان نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا اور چوبیس جون سے انہیں اس کی اجازت مل گئی۔
امل دو ہزار سعودی خواتین میں شامل ہیں جنہیں گاڑی چلانے کی اجازت ملی اور ان کا ٹیکسی ڈرائیور بننے کا اپنا خواب سچ ہوا۔