مانچسٹر کے قریب جنگل میں لگی آگ پھیلنے لگی

Last Updated On 27 June,2018 12:02 pm

مانچسٹر(دنیا نیوز ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قریب جنگل میں آگ پھیلنے لگی، عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، متاثرہ علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی۔

میڈیا کے مطابق سیڈل ورتھ کے علاقے میں دو روز پہلے آگ لگی جو پھیل گئی ہے، جنگل کے قریب کی آبادی کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے دھویں کی وجہ سے تیس کلومیٹر دور تک سانس لینا مشکل ہو رہا ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے شدید گرمی اور خشک موسم کی وجہ سے جنگل میں آگ لگی۔