تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ حکومت امریکا کی نئی پابندیوں کے باوجود معیشت پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔
ایرانی صدرحسن روحانی نے سرکاری ٹی وی خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت معاشی دباؤ کا حل ڈھونڈ لے گی، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں نفسیاتی معاشی اور سیاسی جنگ ہے جس کا واشنگٹن کو بھرپور جواب دیں گے، امریکا کی نئی پابندیوں کےبعد ایرانی کرنسی کی قدر کم ہونے کے خلاف تہران میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔