کشمیری نوجوان شکور احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Last Updated On 26 June,2018 05:58 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روزشہید ہونے والے شکور احمد ڈار کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت، بھارت کے خلاف نعرے بازی، پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں شہری روزانہ کی بنیاد پر لاشیں اٹھانے میں مصروف ہیں، قابض فورسز کے ہاتھوں کلگام میں شہید ہونے والے نوجوان شکور احمد ڈار کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آزادی کا مطالبہ کیا۔ شہید کے جنازے کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔

دوسری جانب سرینگر میں بی جے پی رہنما لال سنگھ کی جانب سے صحافیوں کو دھمکی دینے کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں شریک ایم ایل اے، انجینئر رشید سمیت درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رشید نے لال سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔