یورپ اور چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی جنگ مل کر لڑنے کا فیصلہ

Last Updated On 26 June,2018 05:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تجارتی جنگ میں امریکہ کے خلاف یورپ اور چین کا اتحاد، ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت کو بچانے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

یورپ اور چین نے امریکہ کے خلاف تجارتی جنگ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے China-EU Economic and Trade Dialogue کے دوران یورپی یونین حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد عالمی تجارت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے سد باب کے لیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سےملاقات میں یورپ کے ساتھ تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے اربوں ڈالر مالیت کی یورپی اور چینی درآمدات پر اضافی ٹیکسز عائد کر دیے ہیں۔