میکسیکو: قتل کے شبے میں قصبے کے تمام پولیس اہلکار گرفتار

Last Updated On 26 June,2018 05:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میکسیکو کے قصبے اوکیمپو میں میئر کے ایک امیدوار کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں تمام پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا.

64 سالہ فرنینڈو اینجلز یوریز کو جمعرات کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، استغاثہ نے اوکیمپو کے پبلک سکیورٹی سیکریٹری اوسکر گونزالیز کارشیا کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جب میکسیکو کی فیڈرل فورس کے اہلکار انہیں حراست میں لینے کے لیے قصبے پہنچے تو مقامی پولیس اہلکاروں نے انھیں روکا۔ وہ واپس چلے گئے اور اگلے دن مزید نفری کے ساتھ آئے اور سیکریٹری سمیت تمام پولیس فورس کو گرفتار کر لیا۔