بھارت :امریکی سفیر نکی ہیلے کا تاریخی عمارتوں کا دورہ

Last Updated On 27 June,2018 01:55 pm

ممبئی (دنیا نیوز ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں جہاں انہوں نے پہلے روز تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا۔

نکی ہیلے مختصر دورے کے دوران اعلیٰ حکام این جی او اور تاجروں سے ملاقات کریں گی۔ وہ بھارتی طلباء سے بھی ملاقات کریں گی۔ اعلیٰ حکام سے ملاقات میں وہ امریکا اور بھارت کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات اور خطے میں ہونے والی اہم عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گی۔