بھارتی بربریت پر کشمیری مظاہرین سراپا احتجاج، حریت رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ

Last Updated On 27 June,2018 08:47 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر مظاہرین سراپا احتجاج، ظلم و جبر کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حریت رہنماوں کی رہائی سمیت بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بے گناہ افراد کی شہادت کے بعد کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، "عام شہریوں کا قتل عام بند کرو" فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ تحریک حریت جموں کشمیر کے رہنما محمد اشرف نے قابض فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی اور قتل عام کی شدید الفاظ مذمت کی، مظاہرین نے گرفتار حریت رہنماوں پر بے بنیاد مقدمات ختم کرنے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز مشکلات کے باوجود بھی دبنے نہیں دیں گے۔