اسرائیل کا حماس پر حملہ، غزہ میں کار کو نشانہ بنایا

Last Updated On 27 June,2018 06:20 pm

فلسطین: (دنیا نیوز) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری، صیہونی فورسز نے حماس پر راکٹ داغنے کا الزام لگاتے ہوئے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اسرائیل کا حماس پر حملہ، غزہ میں کار کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے کار سے اٹھنے والے شعلوں کو دیکھا تاہم حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ غزہ کی ساحلی پٹی پر اسرائیلیوں کی جانب سے 30 مارچ کے بعد سے لے کر اب تک 130 معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ شہدا میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔