امریکی سفیر نے گوردوارے میں روٹی بنائی

Last Updated On 28 June,2018 12:22 pm

نئی دہلی (دنیا نیوز ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے دو روزہ دورے پر بھارت میں ہیں جہاں انہوں نے دہلی میں ایک گردوارے کے دورے کے دوران روٹی بنائی۔

امریکی سفیر نکی ہیلے نے بھارت دورے کے دوسرے روز دلی کے گردوارے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لنگر بنانے میں حصہ لیا۔

امریکی سفیر روٹی بنانے میں مصروف دوسری خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں اور لنگر کے لیے روٹی بنائی۔ بھارتی نژاد امریکی سفیر نکی ہیلے نے صبح جامع مسجد کا دورہ بھی کیا تھا۔