امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات طے

Last Updated On 28 June,2018 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکہ اور روس کے تعلقات میں سردمہری ختم کرنے کی کوششیں، صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے سولہ جولائی کو فن لینڈ میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

روس اور امریکہ کے درمیان حائل دوریاں ختم کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگیں، امریکی صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے 16 جولائی کو فن لینڈ میں ملاقات کریں گے، ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے ماسکو اور واشنگٹن میں معاہدہ طے پا گیا، دونوں رہنما باہمی تعلقات سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔