حیرت انگیز تھری ڈی فن پارے بنانے والا پین

Last Updated On 29 June,2018 10:54 am

لاہور(نیٹ نیوز) آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے ناظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جا رہا ہے لیکن ایک بر طانوی کمپنی نے ایسا پین متعارف کرا دیا ہے جو رنگین روشنائی سے پلاسٹک کی تھری ڈی پینٹنگ اور حیرت انگیز فن پارے بھی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک عام پین کے سائز اور وزن کا حامل یہ دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں۔

اس تھری ڈی پین کو استعما ل کر نے کیلئے اس میں خاص طور پر تیار کردہ روشنائی استعمال کی جاتی ہے جو لائٹ میں پگھلتی ہے اور اس سے منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہیں۔