فیس بُک کو 16 ارب ڈالر کا خسارہ

Last Updated On 27 July,2018 12:44 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس بُک کے سی ای او مارک زکر برگ کا ستارہ گردش میں آ گیا۔ کمپنی کو ایک دن میں 16 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔

گزشتہ روز امریکی سٹاک مارکیٹ میں کم از کم 16 بروکر کمپنیوں نے اپنے فیس بُک کے شیئر کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی۔ 19.6 فیصد کمی کے بعد فیس بُک کی مالیت 124 ارب ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس اورآئندہ برسوں میں فیس بُک کے کاروبارکی بچت میں کمی کی پیش گوئی پر کمپنی کے شیئر گرے ہیں۔