لاہور: (دنیا نیوز) سائنٹفک رپورٹس نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے، ’’بے وقت یا بے قاعدگی سے سونے کا رجحان قریب تمام عمر کے افراد میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایسے افراد جو باقاعدگی سے وقت پر سوتے ہیں، ان کے وزن میں اضافہ دیگر افراد کے مقابلہ میں کم ہوتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدگی سے سونے والے افراد میں دیگر افراد کے مقابلے میں خون میں شوگر کی مقدار اور دل کی بیماریوں جیسے معاملات کی شرح کم ہوتی ہے۔