کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) دنیا کا تیز ترین کیمرا تیار کرلیا گیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فی سیکنڈ کی شرح سے ویڈیو بناسکتا ہے ۔ یہ اتنا حساس ہے کہ پھیلتی ہوئی روشنی کو بھی سلوموشن موڈ میں دکھا سکتا ہے ۔
قبل ازیں ہزاروں فریم فی سیکنڈ پر ویڈیو بنانے والے کیمرے بنائے گئے جنہیں جدید ترین قرار دیا گیا تھا لیکن اس بار ماہرین کا تیار کردہ تیز رفتار کیمرا اتنا حساس ہے کہ وہ روشنی اور مادے کے درمیان نینو پیمانے تک بھی ری ایکشن نوٹ کرسکتا ہے ۔
اس کیمرے کے عمل کو ماہرین نے الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی (سی یو پی ) کا نام دیا ہے اس صلاحیت کے باوجود بھی یہ تیز رفتار لیزر جھماکوں کے اندر نہیں جھانک سکتی کیونکہ یہ عمل فیمٹو سیکنڈز کی سطح پر ہوتا ہے ۔
اس کیلئے ماہرین نے فیمٹو سیکنڈ سٹریک کیمرا اور ایک ساکت کیمرے کو استعمال کیا ہے اور ڈیٹا رینڈرنگ کیلئے ایک عمل آزمایا ہے جسے ریڈون ٹرانسفارمیشن کا نام دیا گیا ہے۔