بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

Last Updated On 17 October,2018 06:27 pm

دبئی(نیٹ نیوز) خاتون روبوٹ صوفیہ کو آخر کار اس کا بڑا بھائی بھی مل گیا، صوفیہ نے کہا کہ اس کے بڑے بھائی ہان کے مزاج میں مزاح کا عنصر زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی شہری خاتون روبوٹ صوفیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے ایک خاندان کی صورت میں رہنا بہت پسند ہے ، وہ اپنا خاندان بنانا چاہتی ہے ۔روبوٹ صوفیہ اور بھائی ہان دونوں کو ہانسن روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا، یہ روبوٹس انسانی تاثرات سمجھ کر گفتگو کرسکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل ہیں، صوفیہ کئی مرتبہ مقامی میڈیا کو انٹرویو بھی دے چکی ہے۔

گزشتہ سال صوفیہ نے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہے ، رواں سال اسے آخر کار ایک بڑا بھائی مل گیا، تاہم ہان نے انٹرویو میں کہا اسے خاندان سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی وہ رومانوی مزاج رکھتا ہے ۔