ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے گنگنانے والی سڑکیں تیار

Last Updated On 15 October,2018 07:10 pm

لاہور(نیٹ نیوز) ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے ’’ گنگنانے والی سڑک‘‘ بنا ڈالی۔ ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کئے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کیلئے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’’دھنوں‘‘ سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے ’’پیانو‘‘ سے گزریں گے تو ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔