دماغ طاقتور بنانا ہے تو دودھ پیئں: طبی ماہرین

Last Updated On 17 October,2018 06:25 pm

کنساس: (روزنامہ دنیا) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انسان کی دماغی صحت کیلئے دودھ پینا انتہائی ضروری ہے۔ تحقیق کے مطابق دودھ کے استعمال سے انسانی دماغ میں پیدا ہونے والے طاقتور ترین اینٹی آکسیڈنٹ کی قدرتی پیداوار کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات کنساس میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تحقیقی اجلاس میں بتائی گئی۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ نئی تحقیق کے مطابق دودھ کے استعمال سے انسانی دماغ میں پیدا ہونے والے طاقتور ترین اینٹی اکسیڈنٹ کی قدرتی پیداوار کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کا یومیہ استعمال انسانی دماغ کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دماغ پر دودھ کے استعمال کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

انسانی جسم کی کارکردگی اور افعال کا دارومدار ذہنی صحت پر ہے، ذہن صحت مند ہے تو جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنا کام درست انداز میں انجام دیتے ہیں، دودھ کی سب سے خاص بات اس میں موجود وہ قدرتی اجزاء ہیں جو ذہنی طرز عمل کو قابو میں رکھ کر خلیوں کو توانائی فرام کرتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ حاضر رہتا ہے اور ذہانت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔