دنیا کاسب سے پتلا اور کم وزن سمارٹ فون متعارف

Last Updated On 21 October,2018 10:57 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپانی موبائل فرم نے دنیا کاسب سے پتلا اور کم وزن سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون صرف 5.3 ملی میٹر موٹا اور 47 گرام وزن کا حامل ہے اس لئے کیمرے کی سہولت اس میں میسر نہیں، یہ آئندہ ماہ مارکیٹ میں‌ دستیاب ہو گا.

الیکٹرانک پیپر ٹچ سکرین والے کریڈٹ کارڈ کے سائز کے اس ننھے موبائل میں کیمرے کی سہولت دستیاب نہیں تاہم میسجز، کالز، انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت اس میں موجود ہے۔ یہ موبائل فون آئندہ مہینے سے بلیک کلر میں دستیاب ہو گا جسکی قیمت 280 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ فون جدید رجحان کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں بڑے سائز کے سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو چھوٹے سائز کے فونز بھی رکھنے کی جانب مائل کیا جا رہا ہے، یہ فون کریڈٹ کارڈ ہولڈر میں بھی سما جائے گا۔

47 گرام وزن اور 5.3 ملی میٹر موٹائی کے حامل اس فون میں ای بُک جیسی الیکٹرانک پیپر ٹچ سکرین ہے۔