لندن: (دنیا نیوز) ماہرین کے مطابق کم ورزش سے بھی جسمانی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اس کے لیے ضروری نہیں کہ پسینہ ہی بہایا جائے۔
برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ورزش کسی بھی قسم کی ہو صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ورزش کی کچھ اقسام جن میں پسینہ نہ آئے وہ بھی انسانی جسم کے لیے اتنی ہی مفید ہے جتنی وہ ورزش جس میں خوب پسینہ بہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثراوقات ہلکی پھلکی کثرت سے بھی کافی مقدار میں کیلوریز برن ہو جاتی ہیں اور پسینہ بھی نہیں آتا۔