واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے کہکشاؤں کا ایک نیا مجموعہ دریافت کر لیا ہے، جو جسامت میں سورج سے دس ملین ارب گنا بڑا ہے۔
تیرہ ارب ستر کروڑ برس پہلے وجود میں آنے والے سپر کلسٹر کو سائنسدانوں نے ہائپیرین کا نام دے دیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہائپیرین بگ بینگ کے دو ارب سال بعد وجود میں آیا ہے جس کے مطالعے سے کائنات کی ابتدائی ساخت کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔