کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی ہونہار طالبہ نے خواتین کیلئے اوورین کینسر کا سستا ترین ٹیسٹ متعارف کرا دیا۔
اوورین ٹیسٹ تین ہزار روپے کے بجائے صرف سات سو روپے میں ہو سکے گا۔ طالبہ سمرن سلمان قریشی کو اس کاوش پر میئر کراچی وسیم اختر کی طرف سے ینگ سوشل لیڈر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سمرن سلمان قریشی کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں خواتین کو اوورین کینسر سے متعلق بالکل آگاہی نہیں، میری والدہ بھی اوورین کینسر میں مبتلا ہیں جس نے مرض کی تشخیص کیلئے سوچنے پر مجبور کیا۔
تقریب میں شریک میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اوورین کینسر کے بچاؤ کے لئے آگاہی کا کام شروع کر دیا ہے، پروجیکٹ کو زندگی کا نام دیا گیا ہے۔