بچے پیدائش سے پہلے ہی والدین کا لہجہ اپناتے ہیں، تحقیق

Last Updated On 21 October,2018 08:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی آواز قدرتی طور پر دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ بچے مادر شکم میں ہی والدین کی آواز پر غور کر کے ان کے لہجے کو اپناتے ہیں۔

والدین کی باتوں اور لہجے کا بچے پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ ایک نئی تحقیق کے دوران دلچسپ حقائق سامنے آ گئے۔ جرمنی اور فرانس میں ہونے والی تحقیق کے مطابق بچے ماں کی پیٹ میں ہی اپنے والدین کی باتوں پر غور کرتے ہیں اور ان کے لہجے کو اپناتے ہیں۔

تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ نوزائیدہ بچوں کے رونے کی آواز میں ان کی مادری زبان کا عنصر اور والدین کے لہجے کا اثر موجود ہوتا ہے۔