35 گھنٹے مسلسل پرواز کرنیوالا چینی ٹیکنالوجی کا شاہکار ڈرون

Last Updated On 26 December,2018 07:04 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ہمسایہ ملک چین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا ڈرون بنایا ہے جو نہ صرف 23 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دشمن کی نگرانی کرتا ہے بلکہ ہدف کو 10 مختلف قسم کے ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کی امتیازی خوبی 35 گھنٹے لگاتار پرواز ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی ہے، اس بمبار ڈرون کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دوبارہ ایندھن بھروانے ضرورت کے بغیر 35 گھنٹے تک لگتار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں جبکہ امریکہ اور یورپی سمیت دیگر ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے بنائے گئے ڈرون ابھی تک اتنی طویل پرواز کرنے کے قابل نہیں۔

نیا ڈرون طیارہ اپنی اونچی اڑان کی وجہ سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا ہے، جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی 23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے۔ اس میں نصب چینی ٹیکنالوجی کا شاہکار جدید ترین راڈار سسٹم دشمن کا فوری پتہ چلا لیتا ہے اور بغیر احساس دلائے دشمن پر جا جھپٹتا ہے۔ اس کی لیزر گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی کسی بھی دوسرے ڈرون طیارے سے کم نہیں۔