چین کا "چینگ، ای فور" خلائی مشن کے کامیاب ہونیکا دعویٰ

Last Updated On 11 January,2019 06:34 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی خلائی تحقیقاتی ادارے نے چاند پر کامیاب خلائی مشن کی تصدیق کر دی۔ چینگ۔ ای فور 3جنوری کو چاند کی سطح پر لینڈ کیا تھا جس کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

چین نے "چینگ، ای فور"خلائی مشن کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ مشن کی چاند کی تاریک سطح پر کامیاب لینڈنگ کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی۔ چینی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق تمام سائنسی آلات بہتر انداز سے کام کر رہے ہیں، چینگ ۔ای فور نامی خلائی مشن گزشتہ برس دسمبر میں بھیجا گیا تھا۔

چینی خلائی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ زمین پر تصاویر سمیت مختلف ڈیٹا کامیابی کے ساتھ بھیج رہے ہیں۔ چینگ ۔ای فور نامی خلائی مشن 3 جنوری کو چاند کی سطح پر لینڈ کیا تھا۔