لاہور: (ویب ڈیسک) ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی وی دیکھنے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اگر ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھنے کا دورانیہ 2 گھنٹے تک بڑھ جائے تو کینسر کا خطرہ 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سائنسی تحقیق میں ٹی وی دیکھنے کے خطرناک نتائج جاری کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے افراد کے ٹی وی دیکھنے سے ان کی آنتوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عالمی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق خود کو متحرک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے اگرچہ اس میں فرد کے وزن اور ورزش کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
ماہرین نے تحقیق کی تیاری میں25 سے 42 سال کے 89 ہزار 278 امریکی مرد و خواتین کو شامل کیا۔ یہ تحقیق سنہ 1991ء میں شروع کی گئی جس کے نتائج اب جاری کیے گئے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ معلوم ہوا کہ نوجوانی کی عمر میںآنتوں اور معدے کے کینسر کے 118 کیسز سامنے آئے۔
تحقیق سے ملنے والی معلومات سے پتہ چلا کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت ٹی وی چینل کے سامنے بیٹھنے سے آنتوں کے کینسر میں 12 فی صد اضافہ جب کہ ایک گھنٹے سے کم وقت بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں مزید سنگکین انکشافات ہوئے جن کے مطابق خواتین جو زیاہ دیر تک ٹی وی دیکھتی اور تمباکو نوشی کرتی ہیں وہ ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپرین کا بکثرت استعمال، جسمانی ورزش کی کمی اور غیرمنظم خوراک بھی ان میں کینسر اور ذیابیطس کے امراض کا موجب بن سکتے ہیں۔