صحت مند زندگی کیلئے کیلشیئم کا استعمال ضرور ی قرار

Last Updated On 18 February,2019 11:54 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) صحت مند زندگی کے لئے کیلشئم کا استعمال ضروری ہے، کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحتمند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتا دیں۔

غذائیت سے بھرپور بادام میں موجود فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے انسانی جسم کو کیلشیئم حاصل ہوتا ہے۔ انجیرکا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے اس میں شامل کیلشیئم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

کینو میں کیلشیئم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیئم حاصل کرنے کیلئے یہ ایک بہترین پھل ہے۔ تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بادام ، انجیر، کنو اور تل کا استعمال کیلشیئم کی کبھی کمی نہیں ہونے دیتا۔