روبوٹس ایٹم بم کے بعد بڑا جنگی ہتھیار قرار، پابندی کا مطالبہ

Last Updated On 18 February,2019 12:24 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سائنسدانوں نے روبوٹس کو گن پاؤڈر اور ایٹمی ہتھیاروں کے بعد تیسرا بڑا جنگی ہتھیار قرار دے دیا، ساتھ ہی کِلر روبوٹس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

کِلر روبوٹس جنگ کی صورت میں اسلحے اور ایٹمی ہتھیاروں کے بعد تیسرا بڑا خطرہ ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ اجلاس کے دوران سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کے لیے کِلر روبوٹس پر فوری پابندی لگنی چاہئے۔

سائنسدانون کا کہنا ہےکہ جدید روبوٹس بغیر کسی انسانی مدد کے خود اپنے ٹارگٹ کو منتخب کر کے نشانہ بنا سکتے ہیں، مصنوعی ذہانت کی حامل یہ مشینیں انسانوں سے کئی گناہ طاقتور ہیں۔