پیرس: (ویب ڈیسک) عالمی اقتصادیات کے اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پودوں، کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کی تقریباً ایک ملین (10 لاکھ) اقسام کو ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’گلوبل اسسٹمنٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کو لاحق اس خطرے کی مرکزی وجوہات میں اقتصادی ترقی کی دوڑ اور دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات شامل ہیں۔
رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مالیاتی اور اقتصادی نظام میں از سر نو اور کثیر الجہتی تبدیلیوں، انسان کو تباہی کے دہانے سے واپس لانا ناگزیر ہے۔ اس رپورٹ کو تیار کرنے والے ایک پروفیسر کے مطابق زمین پر زندگی کا پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑا ہوا جال سکڑتا جا رہا ہے۔
فرانسیسی دارالحکومت میں تیار کی گئی یہ رپورٹ 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 145 ماہرین نے بنائی ہے۔ ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ آلودگی، ماحول کی تباہی جيسے مسائل کی وجہ سے سامنے آنے والے خطرات سے بچنے کے ليے اقتصادی ترقی کے بعد اقتصاديات کے کسی ايسے نئے طريقہ کار پر متفق ہونا ہو گا جس سے ان مسائل سے بچنا ممکن ہو سکے۔