واشنگٹن: (ویب ڈیسک) فیس بک ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں وال سٹریٹ جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فیس بک بٹ کوائن کی طرز پر ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں لگا ہوا ہے ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ان کے ساتھ وہ ابتدائی تجربات پر کام کر رہا ہے۔
رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ فیس بک کب تک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا، تاہم ادارہ درجنوں ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور پر امید ہے کہ ئندہ 2 سال تک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا۔