غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بڑھنے لگے۔ اسرائیل کی فورسز نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینوں کو شہید کرڈالا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چار فلسطینیوں میں سے دو کو سرحد پر احتجاج کے دوران شہید کیا گیا جبکہ دو فلسطینی فضائی حملے کے دوران شہید ہوئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 19 سالہ رید ابو طاہر اور 31 سالہ رمزی ابدو شامل شامل ہیں۔ جبکہ دیگر شہداء میں 33 سالہ ابو ملوح اور 29 سالہ الا علی البوبالی شامل ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے شہریوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی۔ تشدد کے باوجود فلسطینیوں کا احتجاج جاری رہا۔ اسرائیلی فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔