بیگ میں رکھنے والا الیکٹرک لوٹا ایجاد

Last Updated On 22 January,2020 09:22 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی سائنسدانوں نے سپرے کی پتلی بوتل جیسی سٹک ڈیزائن کی ہے جو حقیقت میں جراثیم سے پاک برقی لوٹا ہے جسے بیگ میں رکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برقی لوٹے کو دستی ’’مسلم شاور‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں جو آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ یہ ایجاد ان مسلمانوں کیلئے مفید ہے جو امریکا اور یورپ کے بیت الخلا میں مسلم شاور تلاش کرتے رہتے ہیں اور محض ٹوائلٹ پیپر پر اکتفا نہیں کرتے۔

اس لوٹے کو سونی (sonny) کا نام دیا گیا ہے اور یہ چارج ایبل ہے۔ یہ لوٹا 100 ڈالر کے عوض اپریل سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔