بندر کے دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کا کامیاب تجربہ

Published On 11 April,2021 07:03 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی نے بندر کے دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے بندر کے سر میں آلہ لگا کر دماغ کے ذریعے ویڈیو گیم کھیلنے کے قابل بنا دیا۔

تفصیل کے مطابق سائنس کے شعبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہاتھ کے استعمال کے بغیر بندر صرف دماغ کی مدد سے ویڈیو گیم کھیلتا رہا، اس اہم تاریخی لمحے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک نے بندر کے سر میں انوکھی چپ لگائی جو اس کے دماغ کے دو ہزارنیورونز کی فعالیت کا احساس کرکے ڈیٹا کمپیوٹر کو منتقل کرتی ہے۔

ماہرین نے بندر کو جوائے سٹک کے ذریعہ ویڈیو گیم کھیلنے کی تربیت دیمگر بعد میں اس کا تار نکال دیا گیا۔ بندر سمجھتارہا کہ وہ ہاتھوں کے ذریعہ گیم گھیل رہا ہے مگر درحقیقت کمپیوٹر بندر کے دماغ کو براہ راست پڑھ کر اس کی اگلی چالوں کی پیش گوئی کرتا رہا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی کامیابی سے مفلوج افراد اپنا سمارٹ فون اب آسانی سے استعمال کر سکیں گے جبکہ بعد میں آنے والے جدید ورژن کے ذریعہ معذور افراد چلنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

 

Advertisement