شیر خوار بچوں کی دماغی نشونما کا خیال رکھنے والا سوٹ تیار

Published On 20 June,2022 11:20 am

ہیلسنکی: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ کے ماہرین نے ایک ایسا بے بی (جمپ) سوٹ بنایا ہے جو نہ صرف ان میں حرکات و سکنات کے انداز پر نظر رکھتا ہے بلکہ دماغی نشونما کا بھی خیال رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلسنکی میں واقع بچوں کے ہسپتال کے ماہرین نے شیر خوار بچوں کی درست نشونما کا پتہ دینے والا ایک لباس بنایا ہے جسے ایم اے آئی جے یو یعنی موٹر اسسیسمنٹ آف انفنٹس ود اے جمپ سوٹ کا نام دیا گیا ہے۔

اس سوٹ میں کئی طرح کے حساس سینسرز دیکھتے ہیں کہ بچے کے مختلف عضو کس طرح حرکت کر رہے ہیں۔
 

Advertisement