ٹوئٹر نے صحافیوں کے معطل کیے گئے اکاؤنٹس کو بحال کر دیا

Published On 18 December,2022 05:04 am

کیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کی جانب سے صحافیوں کے معطل کئے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کے طیارے کی نقل و حرکت بارے اطلاعات فراہم کرنے والے ایک صحافی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اکاؤنٹس معطل کئے تھے تاہم اب ایک سروے کے بعد متعدد صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایلن مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس کی معطلی بارے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک سروے کیا گیا تھا، جس میں زیادہ تر جواب دہندگان صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے حق میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے سروے میں اپنا موقف رکھا ہے جس کے بعد میری معلومات کو عام کرنے والے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا جائے گا۔