دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ تجرباتی پرواز میں تباہ ہوگیا

Published On 20 April,2023 10:55 pm

ٹیکساس : (ویب ڈیسک)ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اسٹارشپ کا دنیا میں اب تک سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ سٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔