ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سطح سے پانی کے قطرے ہٹانے کا بے مثال نظام متعارف کروا دیا جو کسی بھی شے اور پانی کے درمیان چکنائی پیدا کر کے پانی کو ٹکنے نہیں دے گا۔
یہ تجربہ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ایک ٹیم نے کیا ہے، محققین نے مائع نما بیرونی پرت کے ساتھ ٹھوس سلیکون کی سطحیں بنائیں جو سطحوں سے پانی کے قطرے پھسلا کر صاف کرتی ہیں، بیرونی پرت سطح پر موجود پانی کے قطروں کے درمیان چکنائی کا کام کرتی ہے اور انہیں ٹکنے نہیں دیتی۔
یہ ایک ایسی دریافت ہے جو ٹھوس سطحوں اور پانی کے درمیان رگڑ (فرکشن) اور پھسلن کے مطالعے کیلئے نئے باب کھولتی ہے، تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سالماتی مختلف العناصر سطحوں کو بنانے کیلئے کوئی پہلی بار نینو میٹر حد تک گیا ہے۔
یہ دریافت بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی، پکوان، آمد و رفت، چشمے اور سینکڑوں ٹیکنالوجیز ایسی ہیں جو سطح پر پانی لگنے سے متاثر ہوتی ہیں اور مستقبل میں ان سطحوں کے استعمال سے گھریلوں اور صنعتی ٹیکنالوجیز (جیسے کہ پلمبنگ، شپنگ اور آٹو انڈسٹری) کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔