کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی اوپن اے آئی نے منفرد سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’سورا 2‘ متعارف کرا دی۔
اوپن اے آئی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ’سورا 2‘ کو ایپل پلے سٹور پر پیش کر دیا گیا اور جلد ہی اسے گوگل پلے سٹورز پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف اے آئی ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی بلکہ یہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی طرز پر شیئرنگ ایپلی کیشن کا کام بھی کرے گی۔
مذکورہ ایپلی کیشن پر صارفین تحریری ہدایات دے کر اے آئی ویڈیوز کلپس بنا سکیں گے اور پھر انہیں اسی ایپ پر شیئر بھی کر سکیں گے۔
فوری طر پر ایپلی کیشن کو ویب ورژن میں متعارف نہیں کرایا گیا، یعنی صارفین نے اسے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ڈیسک ورژن میں استعمال نہیں کر سکیں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں ’سورا 2‘ کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا، جہاں مذکورہ ایپ کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی طرح ویب ورژن میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔