اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی جی او ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ ہوگا، حب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اور مسائل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔