مسافروں کے لئے وائی فائی 7 کی سہولت متعارف

Published On 17 November,2025 08:50 am

مسقط: (ویب ڈیسک) عمان نے ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔

سطلنت عمان کے ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ہوائی اڈے آپریٹر بن گئے ہیں جہاں دنیا کا تیز ترین وائی فائی 7 متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ہوا بازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔

Huawei کے ساتھ شراکت میں متعارف کرایا گیا اپ گریڈ وائی فائی اب ملک کے ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر کام کر رہا ہے جو تیز رفتار، مضبوط سکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد رابطے کی جانب اہم اقدام ہے۔

تیز ترین وائی فائی کی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل سپیسز اور ڈائننگ ایریاز پر فراہم کی گئی ہے جو مسافروں کے استعمال اور ہوائی اڈے کے اہم آپریشنز میں معاون ہے۔