اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں 3 روزہ عالمی سپیس ٹیکنالوجی کانفرنس کل سے شروع ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس 19 اور 20 نومبر کو بھی جاری رہے گی، کانفرنس میں 70 بین الاقوامی ماہرین بطور مہمان شرکت کریں گے۔
سپارکو ترجمان کے مطابق ترکیہ، منگولیا اور روس سے 3 خلا باز بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، کانفرنس سپارکو اور ادارہ برائے سپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔



