قاہرہ: (دنیا نیوز) ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ لاشیں چونے کے پتھر سے بنے تابوتوں میں بند تھیں۔
ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں آٹھ ممیز دریافت کیں جو رنگین کفن میں لپٹی ہوئی تھیں اور چونے کے پتھر سے بنے تابوت میں بند تھیں۔
مصرکی وزارت آثار قدیمہ کے مطابق ممیز تقریبا ڈھائی ہزار سال پرانی ہیں جو بادشاہ امینمحات دوّم کے ہرم سے دریافت ہوئی جو دہشور نامی شاہی قبرستان میں واقع ہے۔