میکسیکو سٹی: (روزنامہ دنیا) یوں تو دنیا بھر میں مزیدار اورمنفرد کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں لیکن میکسیکو میں باصلاحیت شیفس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔
میکسیکو کے شہر ولاہرموسا میں ماہر شیفس نے 50میٹر لمبی تامیل نامی روایتی ڈش تیار کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔ ڈش کی تیاری میں 3دن کا وقت لگا اور کئی طلبا اور ماہر شیفس نے حصہ لیا۔ میکسیکو کی اس روایتی ڈش کی تیاری میں 350 کلو گرام کارن، 100کلو گرام گوشت، 800 کلو گرام مکھن اور 200 کلو گرام ہری مرچ کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ڈش 2500 سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔
اس ڈش کی خاص بات اس کا مزیدار اور منفرد ذائقہ بھی تھا۔ کھانے والوں نے شیفس کی مہارت کی بھر پور داد دی۔