پڈانگ: (روزنامہ دنیا) بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن انڈونیشیا کی رہائشی ایک 4 سالہ بچی نے سانپ کے ساتھ دوستی کے بعد کھیل کو بطور مشغلہ اپنا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
شکیلہ نامی بچی خطرناک سانپ کے ساتھ ایسے کھیلتی ہے جیسے کوئی کھلونا ہو اور سانپ کو ہاتھ میں پکڑنے گود میں اور سر پر رکھنے سے بھی نہیں گھبراتی۔ واضح رہے شکیلہ اپنے پالتو سانپ کو مختلف جانوروں کی نمائش اور فیسٹیول میں بھی لیکر جاتی ہے جبکہ ننھی پری کے والد کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی سانپ پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہ شوق بچوں میں بھی منتقل کر رہے ہیں۔
یوں سانپوں کے ساتھ کھیلتی ننھی پری نے اپنے اس کارنامے پر دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا ہے۔ اکثر لوگوں نے بچی کو بہادر قرار دیاتاہم کچھ حساس دل والوں نے اسے ایک خطرناک کام قرار دیا ہے۔