بیجنگ: (روزنامہ دنیا) شہد کی مکھی کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے اور اگر بات کی جائے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی اُسے تو دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔
چین میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب پارکنگ میں کھڑی کار میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نہ صرف دھاوا بول دیا بلکہ گاڑی پر ڈیرہ بھی جما لیا جس پر مالک پہلے تو پریشانی میں مبتلا ہوا تاہم بعد میں ریسکیو کو کال کر لیا۔
دس ہزار سے زائد شہد کی مکھوں کے جھنڈ کو کار پر قبضہ جمائے دیکھ کر کچھ لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے اور کچھ ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور انھوں نے شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بھی بلا لیا جس کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔